تل ابیب،24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی خصوصی سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں مشرقی یروشلم میں نافذ کیے گئے نئے سکیورٹی اقدامات پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔ اس میٹنگ میں اردن میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملے میں ایک سکیورٹی محافظ کی ہلاکت کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ اسرائیل نے مشرقی یروشلم کے مقدس مقام مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے کے مقام پر میٹل ڈیٹیکٹر نصب کر دیے ہیں۔ ان کی تنصیب پر مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم پانچ فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔